حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا حافظ محمد عرفان کا آج لاہور میں انتقال ہوگیا ہے۔
مرحوم و مغفور ان دنوں جامعہ المصطفی لاہور میں قرآنی امور کی تدریس میں مشغول تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ رات 11 بجے نشاط کالونی لاہور میں ادا کی جائے گی۔آپ تمام احباب سے نماز وحشت قبر کی درخواست ہے۔
ہم حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے مرحوم کے خانوادہ اور عزیز و اقارب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے خداوند متعال مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔